ANSAمضامین و مقالات 

مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی میں داخلوں کے لیے طلبہ کی جانب سے رہبری کا آغاز

حیدرآباد(پریس نوٹ): مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ یونیورسٹی میں داخلے اور اردومیڈیم کے طلبہ کواعلیٰ تعلیم میں داخلہ دلانے کے لیے یونیورسٹی کے اسکالرس اورطلبہ کی تنظیم آزاد نیشنل اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن(ANSA)نے مختلف شعبہ جات کے طلبہ واسکالرس کو لیکر مانو ہیلپ ڈسک سنٹر قائم کیاہے۔

اس میں مانو کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسکالرکوطلبہ کی رہبری کے لیے موجود ہے۔جو یونیورسٹی میں داخلہ کے فارم سے لیکر تمام معاملات میں رہبری کرے گا۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ تعلیمی اداروں سے رابطہ کرتے ہوئے یہ اسوسی ایشن بچوں کویونیورسٹی میں داخلہ دلانے کے لیے راغب کررہی ہے۔


اسوسی ایشن نے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور قوم کا دد رکھنے والے طلبہ واسکالرس کولیکرمختلف واٹس اپ گروپ بنائے ہیں جہاں طلبہ کوجوڑ کر رہبری کی جارہی ہے۔ آزاد نیشنل اسٹوڈنٹ یونین میں یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہے طلبہ اور پی ایچ ڈی مکمل کرنے والے اسکالرس بھی موجود ہے۔

اسوسی ایشن نے کہاکہ ان کا مقصدیہی ہے کہ اردومیڈیم طلبہ کو یہ ہیلپ ڈسک سنٹر فارم بھرنے سے لیکرانٹرنس امتحان اورانٹرویو تمام معاملات میں رہبری کرے, تنظیم نے اسکولس اورکالجس کے ذمہ داروں سے درخواست کی کہ وہ صرف یونیورسٹی کے عہدیداروں یا موجودہ اسٹوڈنٹ سے ربط میں رہیں۔

داخلہ امتحان کی بنیا د پر داخلے کے پروگرامس پر کردہ درخواست فارم داخل کرنے کی اخری تاریخ10 جون مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ میریٹ کی بنیاد پر داخلے کے تمام گریجویٹ/پوسٹ گریجویٹ(عام و پیشہ ورانہ) پروگرام پرکردہ درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 اگست رکھی گئی ہے۔

آزاد نیشنل اسٹوڈینس اسوسی ایشن کے ممبران ہمیشہ کی طرح اس بار بھی تمام شعبوں سے ایک ایک رضا کار متعین کیا ہے جو داخلہ لینے والے طلبہ کو ہر قدم پر رہنمائی کریں گے۔یونیورسٹی کے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے منتخب اورفعال اسکالرس کے یہ نمبرات ہیں جن سے ربط کرکے کالجس اوراسکولس کے ذمہ داران ہرطرح کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔


شعبہ صحافت کے طالب علم نواز 7737280758, اسکول آف سوشل سائنس کے منہاج 6303751204, اسکول آف ایجوکیشن اسد اللہ 8109974294, اسکول آف منیجمنٹ سیدہ 9381890802, اسکول آف لنگویجس اظہر 8383997258, آئی ٹی اینڈ ڈپلوما وجاہت 7281815186, اسکول آف سوشل سائنس کی عالیہ 9515283202 اور کمپیوٹرسائنسس میں داخلہ کے لیے نوشا عالم 8019752084, پی ای ڈی ایجوکیشن کیلئے سحر امانی 9821252832 سے رابطہ کیاجاسکتا ہے اور پی ایچ ڈی میں داخلہ کے لیے زاہد اقبال 9052335438 سے ربط کرسکتے ہیں۔

اسوسی ایشن نے تمام کالجس کے ذمہ داروں اورطلبہ سے خواہش کی کہ وہ بلاجھجک اورکسی بھی معلومات کے لئے ان نمبرات پرربط پیداکریں۔ اسوسی ایشن ان کی ہرطرح کی رہبری کے لیے تیارہے اوریہ اسوسی ایشن سے جڑے طلبہ یہاں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں اوران کا تعلق یونیورسٹی سے ہے۔

Avatar

Written by