lockdown Indiaخبریں 

لاک ڈاون میں توسیع! کچھ شعبوں میں راحت تو کچھ شعبوں میں پابندی برقرار

دو مہینہ سے چل رہے رہے ملک میں لاک ڈاون کی مدت کو چھوتھے مرحلے کےلئے 31 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اس چوتھے مرحلہ کے لاک ڈاون کے دوران حکومت کی جانب سے کچھ شعبوں میں چھوٹ دی گئی تو کچھ شعبوں میں پابندی برقرار رکھی گئی ۔

سبھی مذہبی مقامات بند رہیں گے ۔کسی بھی قسم کے مذہبی اجتماعات پر مکمل روک رہے گی ۔

سبھی قسم کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور آن لائن دی جانے والی تعلیم کو فروغ دیا جائے گا ۔


ملک میں ہر قسم کے مقامی وبین الاقومی پروازیں بند رہیں گی جبکہ گھریلو میڈیکل سروسیز، گھریلو ائیر ایمبولینس اور سیکورٹی سروسیز کوچھوٹ دی گئی ہے ۔

تفریحی پارک, عوامی پارک, ٹھیٹھر ، شاپنگ مالس ، جم ، سوئمنگ پول ، بار اور آڈیٹوریم ہنوز بند رہیں گے.

ہوٹل ، ریستوراں اور دیگر ہوٹل سروسیز بند رہیں گی ۔ جبکہ ہوم ڈیلیوری والے ریستوراں کو سروس کی اجازت دی جائے گی ۔

تمام سماجی ، سیاسی ، تفریحی ، تعلیمی ، ثقافتی ، مذہبی انعقاد پر مکمل پابندی جاری رہے گی ۔

Related posts