شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث سنگاریڈی کے زیراہتمام آن لائن مشاعرہ کاانعقادخبریں 

شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث سنگاریڈی کے زیراہتمام آن لائن مشاعرہ کاانعقاد

حیدرآباد(پریس نوٹ): شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث سنگاریڈی کے زیر اہتمام آن لائن مشاعرہ کاانعقاد عمل میں آیا جس میں ریاست تلنگانہ کے مشہورومعروف شعراء نے شرکت کرتے ہوئے اپنا کلام سنایا۔

پرنسپل کالج ہذا کے مطابق 7مئی کے دن دوپہر بارہ بجے سے دیڑھ بجے تک آن لائن یہ مشاعرہ جاری رہا جس میں فاروق شکیل‘ سردار سلیم‘ تسنیم جوہر‘محبوب خان اصغر‘رفیعہ نوشین‘ اورتمجید حیدر نے شرکت کی اور اپنا کلام پیش کیا۔


تلنگانہ کے تقریباً ڈگری کالجس کے اساتذہ اور طلبہ نے اس مشاعرہ میں آن لائن شرکت کی۔مختلف کالجس کے اساتذہ ڈاکٹرحمیرہ سعید‘ ڈاکٹرناہیدہ سلطانہ‘ ڈاکٹرعبدالقدوس‘ ڈاکٹرعظمت اللہ‘ قاسم علی بیگ کے علاوہ دیگر اردوکے اساتذہ بھی اس آن لائن مشاعرہ میں شریک تھے۔

کورونا وائرس کی وباء سے جاری لاک ڈاؤن میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اردو کے اس منفرد آن لائن مشاعرہ کاانعقاد بہت ہی کامیابی سے عمل میں آیا۔ ڈاکٹرحمیرہ سعید نے مشاعرہ کوکامیاب بنانے پر تمام شعراء‘اساتذہ اور طلبہ کاشکریہ ادا کیا۔

Related posts