اختصاریۓ 

اردو تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار کی گراوٹ! اصل وجہ

کیا نوکری حاصل کرنے کے لئے رشوت دینا حلال ہے؟ کیا اس طرح نوکری سے جو تنخواہیں ملتی ہیں وہ حلال ہے ؟

یہ ایک اہم موضوع ہے اہل علم کی آراء زیادہ اہمیت کی حامل ہے !
میری ناقص رائے میں(شولاپور کی حد تک)

شولاپور کے اُردو تعلیمی اداروں کے معیار کے گِرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ تقریباً ٹیچرز رِشوت دے کر یا کسی کی حق تلفی کر کے نوکری پر فائز ہیں۔ اس گناہ میں مینجمنٹ اور ملازمین دونوں برابر ہیں- حیرت کی بات یہ ہے کہ اِتنا عام ہو گیا ہے کہ صاحبِ عقل اور دین اسلام کا علمبردار بنے لوگ بھی اسے گناہ سمجھتے ہی نہیں. ایسے میں کہاں سے قوم سازی ہو گی ؟ !!!اِ(چند ایک اللّٰہ کے بندے ہیں جو قابلِ مُبارک باد ہیں اس سے پاک ہیں)

اہل حق بھی اپنا فرض بھول گئے ہیں!! ( ہاتھ سے روکنا – زبان سے روکنا۔ دِل میں بُرا ماننا) ہو سکتا ہے کہ دل میں برا ماننے کی جھوٹی تسلی دے کر اپنے آپ کو تھپتھپاتے ہوں- اِسی ضمن میں علامہ اقبال کا ایک شعر یاد آ گیا

شکايت ہے مجھے يا رب! خداوندان مکتب سے
سبق شاہيں بچوں کو دے رہے ہيں خاکبازی

اے خدا! مجھے درس گاہوں کے منتظموں سے یہ شکایت ہے کہ وہ شہبازوں کے بچوں کو مٹی میں کھیلنے کا سبق در رہے ہیں۔

یہ موجودہ نظام تعلیم کی بنیادی خرابی کا ذکر ہے، مسلمانوں کے بچوں میں وہ جوہر پیدا کرنے چاہیں جو انھیں سربلندی اور بلند پروازی کے پیکر بنا دیں، لیکن یہاں انہیں ایسی تربیت دی جارہی ہے کہ وہ ہمیشہ کے لیے پستی اور کم ہمتی میں ڈوبے رہیں۔

اللّٰہ ہمیں حق بات کو سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق دے۔ آمین

Related posts